یمنی فورسز نے سرحدی علاقہ میں سعودی عرب کے مزید 5 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سرحدی علاقہ میں سعودی عرب کے مزید 5 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی واس نے سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 5 فوجی جيزان کے علاقہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھریمنی فورسز کی نجران کے محاذ پر بھی سعودی رعب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام بڑی شجاعت اور استقامت کے ساتھ سعودی عرب کی جرحیت اور بربریت کا جواب دے رہے ہیں۔ یمنی وعام نے  یمن کو چند ہفتوں میں فتح کرنے کے سعودی عرب کی تمناؤں کو خاک میں ملادیا ہے۔ یمن جنگ کے نتیجے میں دنیا کے سامنے سعودی رعب کا مکروہ اور منحوس چہرہ بھی نمایاں ہوگیا ہے دنیا اب سعودی رعب کو اسرائیل سے بھی بد تر سمجھتی ہے۔