پاکستان میں گجرات کے علاقہ بھدرمیں ایک شخص نے گھر کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گجرات کے علاقہ بھدرمیں ایک شخص نے گھر کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔  اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرجائے حادثہ پر پہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواہشمند بھی تھا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔