مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترکی شام اور عراق کی ارضی سالمیت اور عراق و شام میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ ترک وزیر اعظم نے کرد باغیوں کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ جو ممالک کرد باغیوں کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کی مخالفت کررہے ہیں آخر انھیں مایوسی نصیب ہوگی۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہمسایہ ممالک میں امن برقرار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2018 - 17:58
ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ ترکی شام اور عراق کی ارضی سالمیت اور عراق و شام میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔