امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے 20 سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے پر غور کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  روس کے 20 سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے پر غور کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کل پیر کے دن اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔امریکہ برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر روس کے سفارتکاروں کو نکالنے کا اقدام عمل میں لارہا ہے۔ برطانیہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے روس کے سابق دوطرفہ جاسوس اسکریپل کو کمییائی مادے سے مسموم کیا ہے۔ برطانیہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے۔