مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے فرانس ، مصر اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے فرانس کے جنوبی شہر تریبیس میں، افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ اور مصر کے شہر اسکندریہ میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کی اور ان حوادث سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ قاسمی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مشکل ہے جس اساسی طور پر مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2018 - 11:34
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس ، مصر اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔