افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی  کار میں ہوا جس کےنتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 32افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔