امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر عائد پابندیوں کی فہرست میں ایران کے مزید دس افراد اور ایک کمپنی کو شامل کرلیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر عائد پابندیوں کی فہرست میں ایران کے مزید دس افراد اور ایک کمپنی کو شامل کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ان افراد پر امریکہ کے تجارتی معاملات میں سائبر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے 10 افراد اور ایک کمپنی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے امریکہ کی فکری مالکیت پر مبنی اطلاعات کو چوری کیا ہے۔