مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی میزائل یونٹ نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی جواب میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر میزائل داغا ہے۔ یمنی فوج نے کم فاصلہ تک مار کرنے والے میزائل " بدر 1 " کے ذریعہ صوبہ نجران میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2018 - 19:41
یمن کی میزائل یونٹ نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی جواب میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر میزائل داغا ہے۔