اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون کرکے رجب المرجب کے ایام، نئے سال اور عید نوروز کی آمد پر مراجع عظام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون کرکے رجب المرجب کے ایام،  نئے سال اور عید نوروز کی آمد پر مراجع عظام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی نے حضرات آیات عظام صافی گلپائگانی، مکارم شیرازی، وحید خراسانی، جواد آملی، سبحانی، شبیری زنجانی ، مظاہری اور علوی گرگانی کو علیحدء علیحدہ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں ملک کی ترقی ، پیشرفت اور اداروں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کا سلسلہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں جاری رہےگا۔ مراجع عظآم نے بھی صدر حسن روحانی کو عید نوروز کیم ناسبت سے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید توفیقات کے لئے دعا فرمائی۔