مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 2 دہشت گردوں کو سفارتخانوں پر حملے کا منصوبہ بنانے کے جرم ميں 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق اردن کی عدالت نے روس ، ایران اور اسرائیل کے سفارتخانوں پر حملے کا منصوبہ بنانے والے 2 داعش دہشت گردوں کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دہشت گردوں پر دھماکہ خیز مواد رکھنے اور بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2018 - 12:16
اردن نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 2 دہشت گردوں کو سفارتخانوں پر حملے کا منصوبہ بنانے کے جرم ميں 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔