ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو  فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں جو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔ ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ  ہلمت پورہ میں گشت پر مامور فوجی گاڑی کو مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے، بھارتی فوج نے ہلاک ہونے واہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔کشمیر پولیس کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں  کی شناخت محمد یوسف اور دیپک کے نام سے ہوئی ہے، اسپیشل پولیس آفیسر محمد یوسف کا تعلق  کپواڑہ کے گاؤں  کچھاما سے تھا جب کہ  کانسٹیبل دیپک جموں ریجن کے نگروٹا کا رہائشی تھا۔