مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی 27 مارچ کو ترکمنستان اور 29 مارچ کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی اس دو روزہ سفر میں ترکمنستنا اور آذربائیجان کے صدور سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی 29 مارچ کو آذربائیجان اور ایران کے درمیان آستارا - رشت مشترکہ ریل معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مارچ 2018 - 16:09
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی 27 مارچ کو ترکمنستان اور 29 مارچ کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔