اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2018 - 20:08

روس کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ امریکہ بحیرہ روم میں تعینات اپنے بحری بیڑے سے شام پر میزائل حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی مسلح افواج کے چیف آوف اسٹاف نے کہا ہے کہ  امریکہ بحیرہ روم میں تعینات اپنے بحری بیڑے سے شام پر میزائل سے حملہ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ چھوٹے مسلح گروہوں کو کیمیاوی حملہ کرنےکی تربیت دے رہا ہے اور وہ بہانہ بنا کر شام پر میزائل حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ رودیسکوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے سرکاری ٹھکانوں پر میزائل حملہ کرنے کا منصوبہ  بنارہا ہے۔