مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ ميں فلسطینیوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے شہریوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کے بارے میں اپنے فیصلے کو واپس لے۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منقتل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2018 - 13:33
غزہ ميں فلسطینیوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔