مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد امریکہ، جرمنی اور فرانس نے برطانیہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے روس کی طرف سے سرگئی سکریپال پر 4 مارچ 2018 کو اعصابی گیس کےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم صادر کردیا ۔
اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2018 - 18:42
روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد امریکہ، جرمنی اور فرانس نے برطانیہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔