شام میں قومی مصالحتی کمیٹی کے روسی مرکز کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ سے اب تک 300 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ وہابی دہشت گرد شہریوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں قومی مصالحتی کمیٹی کے روسی مرکز کے ترجمان ولادیمیر زولوتوخین نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ سے اب تک 300 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ وہابی دہشت گرد شہریوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہیں۔روسی مرکز کے سربراہ نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مشرقی غوطہ سے 148 افراد خارج ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن 79 بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ روس کے ہوائی حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں فیلق الرحمن کے 2 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔