افغانستان کے صوبے ہلمند میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2  پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے ہلمند میں سرحدی پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ ان کے قریب ایک کار میں دھماکہ  ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کار میں ریموٹ کنٹرول بم نصب تھا۔ گورنر ہلمند کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ تحقیقاتی ادارے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔