امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کونیا وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے ٹلرسن کو امریکی صدر کی ٹوئیٹ کے ذریعل اپنی برطرفی کا علم ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ  سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کونیا وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے ٹلرسن کو امریکی صدر کی ٹوئیٹ کے ذریعل اپنی برطرفی کا علم ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کونیا وزیر خارجہ مقررکردیا ہے، مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ  ریکس ٹلرسن اور ان کے درمیان کافی موضوعات پر اختلاف چل رہا تھا ۔ ادھر امریکہ کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ٹلرسن کو امریکی صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ کے ذریعہ اپنی برطرفی کا پتہ چلا ہے۔