روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں شاید یہودیوں نے مداخلت کی ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں شاید یہودیوں نے مداخلت کی ہو۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس نے نہیں شایدیہودیوں نے دخل اندازی کی ہو،جب تک کسی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو روس کی حکومت اسے سزا نہیں دے سکتی۔
روسی صدر نے کہا کہ ممکن ہے مداخلت کرنیوالوں کے پاس گرین کارڈ ہو یا امریکہ نے اس کام کیلئے انہیں رقم دی ہو؟جب تک کسی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو روس کی حکومت اسے سزا نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ یوکرائنیوں یایہودیوں نے 2016کے صدارتی انتخاب میں دخل اندازی کی ہوگی۔روسی صدر نے کہا کہ روس کو بدنام کرنے کے سلسلے میں یہ امریکہ کی چال بھی ہوسکتی ہے۔