مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی کے حاکم کی لڑکی تین سال تک مخفیانہ طور پر نظر بند رہنے کے بعد امارات سے فرار ہوگئی ہے۔
دبئی کے حاکم کی 33 سالہ بیٹی لطیفہ نے کہا کہ وہ تین سال تک قید میں رہی ہے اور ڈاکٹر اسے بیہوشی کی دوا دیکر قابو میں رکتھے رہے ہیں۔
لطیفہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایک فرانسیسی جاسوس کے ذریعہ امارات سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دبئی کے حاکم کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اس نے 6 بار شادی کی اور وہ دبئی کے حاکم کے 30 بچوں میں سے ایک ہے۔