پاکستانی بحریہ نے ساحلی علاقے میں ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائرکیے گئے اینٹی شپ میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے ساحلی علاقے میں ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائرکیے گئے اینٹی شپ میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔ سطح زمین سے فائر کیے گئے اینٹی شپ میزائل نے سمندرمیں موجوداپنے ہدف کوپوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کلیم شوکت اورسینئرنیوی افسران موجودتھے۔