مہر خبررساں ایجنسی نےالنشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئےہیں ترکی اس علاقہ میں سنی کردوں کو بہمیانہ طور پر قتل کررہا ہے جبکہ سنی کرد بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں کردوں نے شام کی حکومت سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں سنی کردوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں سنی کردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے علاقہ عفرین میں سنی کردوں کے خلاف " شاخ زیتون " نامی فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا بھی سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 مارچ 2018 - 13:17
شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئےہیں ترکی اس علاقہ میں سنی کردوں کو بہمیانہ طور پر قتل کررہا ہے جبکہ سنی کرد بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں کردوں نے شام کی حکومت سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔