مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ہٹری بائی پاس کے ایک مکان میں کارروائی کی ، جہاں سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار وہابی دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جمعہ کو دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
بارودی مواد ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، بی ڈی ایس کے مطابق 3 تیار بموں کو ناکارہ بنایا گیا، بم روغن کی بالٹی میں تیار کئے گئے تھے، تینوں بموں میں 15 کلو بارودی مواد تھا، بموں میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے جو حیدرآباد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔