مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اگرکوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے توپہلے اپنی پالیسی میں توازن پیدا کرے لیکن ہم امریکی مفادات کے لیے ملکی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان افغانستان میں ایک سیاسی عنصرہیں اوروہ ان کا بھی ملک ہے، ہم بھی افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں اورافغان صدرکی طالبان سے مذاکرات کی پیشکش کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں، امریکہ اگر کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی پالیسی میں توازن پیدا کرے، ہم 80 کی دھائی اور پرویز مشرف کے سرنڈرکا خمیازہ بھگت رہے ہیں، امریکی مفادات کے لیے ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 1 مارچ 2018 - 13:54
پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اگرکوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے توپہلے اپنی پالیسی میں توازن پیدا کرے لیکن ہم امریکی مفادات کے لیے ملکی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔