اجراء کی تاریخ: 28 فروری 2018 - 08:01

سعودی عرب کے امریکہ اور صہیونی نواز ولی عہد محمد بن سلمان سات مارچ سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانیہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو تباہ کن ہتھیار فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور صہیونی نواز ولی عہد محمد بن سلمان سات مارچ سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانیہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو تباہ کن ہتھیار فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان  کےمطابق سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سعودی ولی عہد کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ملاقات میں سماجی اصلاحات اور شدت پسندی جیسے موضوعات پر بھی بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا خطے میں امریکی، برطانوی اور اسرائیلی منصوبوں کو آگے بڑھانے اہم کردار ہے سعودی عرب کا دہشت گردی کے فروغ میں بھی امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی گٹھ جوڑ ہے ۔ دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی سعودی عرب کے شہری کررہے ہیں۔ جنھیں سعودی حکومت کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ امریکہ اور برطانیہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی بھر پور مدد اور سرپرستی کررہے ہیں۔ لندن میں سعود عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف مظاہرے بھی کئے جائیں گے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان یمن پر مسلط کردہ جنگ میں بھیانک  جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں محمد بن سلمان نے اس سے قبل عوامی مظاہروں کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ کاد ورہ منسوخ کردیا تھا۔