اجراء کی تاریخ: 26 فروری 2018 - 08:45

چین نے امر یکہ سے کہاہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے اور اپے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امر یکہ سے کہاہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے اور اپے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکہ کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کر دے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکہ کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہییں۔گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیو ں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے لیکن امریکہ کی پابندیوں کا پابند نہیں رہے گا۔چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنے ملکی قوانین کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔