ہندوستانی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبل نے وزیر اعظم نریندرمودی کو دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قراردیتے ہوئے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبل نے وزیر اعظم نریندرمودی کو دنیاکا سب سے مہنگا چوکیدار قراردیتے ہوئے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوستانی کانگریس نے ملکی تاریخ کی بڑی بینکنگ جعلسازی پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے۔ہندوستانی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبل نے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریسی رہنما نے مودی کو دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے، کیونکہ انہیں گھر اور جہاز بھی ملا ہوا ہے۔