ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے علاقہ عفرین ،منبج اور فرات کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے علاقہ عفرین ،منبج اور فرات کے مشرقی علاقوں  پر قبضہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترک فوج نے عفرین میں اب تک 415 مربع کلو میٹرکے علاقہ  پر قبضہ کرلیا ہے اور ترک فوج کی عفرین، منبج اور فرات پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرنے تک کارروائی جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق عفرین میں ترک فوج کے حملے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سنی کرد وں کی ترک فوج کے خلاف مزاحمت بھی جاری ہے۔