ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ترکی میں 1915 میں آرمینیائی شہریوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ترکی میں 1915 میں آرمینیائی شہریوں کے قتل کو نسل کشی قراردیدیا ہے۔ ادھر ہالینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا نظریہ ہالینڈ کی حکومت کا سرکاری نظریہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے ہالینڈ اور ترکی کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ ہے۔ ترکی نے ہالیںڈ کی پارلیمنٹ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔