پاکستانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے راولاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے مزدور کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے راولاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فورسز کی  فائرنگ سے مزدور کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِخارجہ طلب کرکے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی  فائرنگ سے مزدور کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا۔پاکستانی وزرات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہتا ہے۔