مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے ہندوستان کے خلاف پراکسی وار چھیڑی ہوئی ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ اس سب کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے جس نے چین کی مدد سے بھارت کے خلاف پراکسی وار چھیڑ رکھی ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر کہا کہ مغرب میں ہمارا ہمسایہ ملک یہ پراکسی گیم کھیل رہا ہے اور اس کام میں ہمارا شمالی پڑوسی اس کی مدد کررہا ہے، ان دونوں ممالک کی ہمیشہ سے ہماری شمالی مشرقی ریاستوں پر نظر ہے اور وہ اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں مسلمان نقل مکانی کرکے بھارت کی شمالی مشرقی ریاستوں بشمول آسام میں منتقل ہورہے ہیں، جس کا مقصد ان علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنا اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 فروری 2018 - 18:43
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے ہندوستان کے خلاف پراکسی وار چھیڑی ہوئی ہے۔