مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی نظام میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کےحکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کئی دہائیوں سے مملکت میں رائج وہابی سسٹم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب خواتین اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے شوہر، محرم یا ولی سے اجازت لینے کی پابند نہیں ہوں گی۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی خواتین اپنے طور پر بغیر کسی رشتے دار کی اجازت کے ذاتی کاروبار چلانے کی اہل ہیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت اس سے قبل عورتوں کو اسٹیڈیم میں جا کر فٹبال میچ دیکھنے اور ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 فروری 2018 - 00:12
سعودی عرب کے وہابی نظام میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کےحکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔