مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوہاکا میں زلزلہ آنے کے بعد امداد کی غرض سے جائزہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر ایک گاؤں میں اتر رہا تھا کہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور قریب موجود امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں موجود میکسکیو کے وزیر داخلہ اور ریاست اوہاکا کے گورنر سمیت دیگر حکام موجود تھے جو محفوظ رہے۔ریاست اوہاکا کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ لوگ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2018 - 12:56
میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔