اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے تین روزہ دورے کا آغاز حیدر آباد سے کیا ۔ حیدر آباد میں انھوں نے اسلامی و ایرانی تاریخی آثار کا مشاہدہ کیا اور مکی مسجد میں نماز جمعہ میں شرکت کی اور خطبہ دیا۔ جس میں صدر حسن روحانی نے مسلمانوں کیص فوں میں اتحاد اور نماز جمعہ باہم ادا کرنے پر تاکید کی۔ صدر حسن روحانی جمعہ کی سہ پہر کو دہلی پہنچے ، جہاں ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر روحانی کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے پیش کئے گئے اورصدر حسن روحانی کے اعزاز میں  21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔اسللامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی کی موجودگي میں ہندوستان اور ایران نے  اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شعبوں میں باہمی تعاون کے 15 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کئے۔  ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایرانی صدر کے دورہ ہندوستان کا کامیاب قراردیا۔