مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں بی 52 طیاروں کے ذریعے بمباری میں 40 سے زائد طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نےبمباری کے ذریعہ افغانستان کےصوبہ بدخشاں میں طالبان کے ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ امریکی افواج نے 17 سال کے بعد بی52 بمبار طیاروں کے ذریعے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلمند اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو 2 مختلف فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، حملوں میں طالبان کے ٹھکانے اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 14 طالبان ہلاک جبکہ7 زخمی ہو گئے۔
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2018 - 10:57
امریکہ نے افغانستان میں بی 52 طیاروں کے ذریعے بمباری میں 40 سے زائد طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔