مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ہندوستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ماضی میں بھی خود اپنے ملک میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جموں میں فوجی کیمپ سنجواں پر حملے کے ہندوستانی الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ، تحقیقات کے بغیر الزام لگانا افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، اس طرح کے الزامات تناؤ میں بڑھاوے کا مؤجب بنتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2018 - 12:47
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہندوستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ماضی میں بھی خود اپنے ملک میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔