مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان دہشت گردوں کے ایک حملے میں15پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نے طالبان کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں6 پولیس اہلکار مارے گئے، جبکہ دیگر 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ادھر طالبان دہشت گرد تنظیم کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان دہشت گردوں کے ایک حملے میں کم ازکم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2018 - 11:29
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان دہشت گردوں کے ایک حملے میں15پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔