افغانستان کے صوبے اروزگان میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں طالبان سے وابستہ 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے اروزگان میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں طالبان سے وابستہ 5 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی سکیورٹی حکام کے مطابق فضائی کارروائی اروزگان کے شہرٹرینکوٹ میں کی گئی ، افغانستان میں موجود امریکی بیس سے یہ فضائی کارروائیاں کی گئیں، جس میں طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک،جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔