مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سوار تمام 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کی ایئرلائنرکمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے۔ طیارہ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کررہا تھا۔ اورسک ایئرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔
اجراء کی تاریخ: 11 فروری 2018 - 20:18
روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سوار تمام 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔