مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حادثے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تائی پو فائرڈیپارٹمنٹ کے افسر چان ہنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد بس کی اوپر کی منزل میں سوار تھے، حادثے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے، زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ دیگر افراد کو بھی شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 فروری 2018 - 11:16
ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں ڈبل ڈیکر بس الٹنے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حادثے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔