ترکی میں سفری دستاویزات نہ ہونے پر 361 غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سفری دستاویزات نہ ہونے پر 361 غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق 183افراد کو ازمیر صوبے سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق عراق، شام اور یمن سے ہے جبکہ ارزنجان صوبے سے 178افراد کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست افراد میں پاکستانی اور افغان شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں اور ان کے ساتھ بچے بھی ہیں۔