مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی " کے نائب امیر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں کالعدم وہابی دہشت گرد جماعت تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی " کےنائب امیر سجنامحسود ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی ڈرون حملے میں سجنا محسود کے علاوہ ایک اور دہشت گرد بھی ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ طالبان وہی تنظیم ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر تشکیل دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 9 فروری 2018 - 00:28
پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی " کے نائب امیر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔