یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے شہر عسیر میں واقع ملک فیصل ایئر پورٹ پربیلسٹک میزائل داغا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے شہر عسیر میں ملک فیصل ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے عسیر کے علاقہ خمیس مشیط میں واقع ملک فیصل فوجی ایئر پورٹ پر درمیانہ فاصلہ کے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ ادھر العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی فورسز نے میزائل کو نشانے پر لگنے سے پہلے ہوا میں تباہ کردیا ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 3 سال کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر ہوائی محلے کرکے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ کردیا ہے۔