مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قتل کیس میں گرفتار ملزم ملک امجد خان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو مخالف گروپ کے لوگوں نے اس پر فائرنگ کردی
جس کی زد میں آکر ملزم ملک امجد کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے ملک امجد کے ایک ساتھی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ تاہم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 31 جنوری 2018 - 17:12
پاکستان کے شہر لاہور میں سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔