امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گرینوں کی آمد پر پابندی ہٹانے کااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گرینوں کی آمد پر پابندی ہٹانے کااعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر پابندی ہٹائی جائے گی تاہم انہیں پہلے کی نسبت زیادہ سخت قوانین سے گزرنا ہوگا۔ امریکی حکام نے ان ممالک کے نام نہیں بتائےتاہم ممکنہ طورپر ان میں 10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا شامل ہیں۔