اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2018 - 19:02

چینی فوج کا ایک طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی فوج کا ایک طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی فوج کے طیارہ کو صوبہ گیوزہو میں حادثے پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے چین فوج نے تباہ شدہ جہاز کی نوع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی جہاز میں سوار فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بتایا ہے۔