عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کربلا میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کی خیریت معلوم کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کربلا میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کی خیریت معلوم کی۔ عراقی وویر اعظم نے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے پر حملے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لئے صحت و سلامتی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے دوران ایک شخص نے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے پر کملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ۔