مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں نائٹ کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برازیل کی پولیس کے مطابق ملک کے شمالی شہر فورٹالیزا میں متعدد مسلح افراد نے ایک نائٹ کلب پر دھاو بول کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔اس واقعہ میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2018 - 11:49
برازیل میں نائٹ کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔