مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری نے شام میں نئے تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کردوں کو ترکی کے خلاف مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ ترکی امریکہ کے منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے شام میں نئے تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کردوں کو ترکی کے خلاف مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ جبکہ ترکی امریکہ کے اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے حالانکہ خطے میں اس جنگ سے کسی فریق کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں سب کو ملکر تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ ترکی میں کردوں کی حمایت کررہا ہے جبکہ ترکی امریکہ کے اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہے حالانکہ یہ دونوں ملک آپس میں طویل عرصہ تک دوست رہے ہیں  اور آج وہ شام میں ایکدوسرے کے خلاف صف آرا ہیں  اور ایکدوسرے کو دھمکی دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی بھی ملک کےحق میں  مفید ثابت نہیں ہوگی۔ شام میں امریکی اور ترکی دونوں کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ  فوجی موجودگی شامی حکومت کی مرضی کے خلاف ہے۔