امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے اسلام اور مسلمان مخالف ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے اسلام اور مسلمان مخالف ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دل آزاری کرنے پر معافی مانگتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر مسلمان مجھ سے چاہتے ہیں کہ مسلمان مخالف ری ٹوئیٹ پر معافی مانگوں تو میں معافی مانگتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک انتہا پسند گروپ کے نفرت انگیزی پر مشتمل سزایافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمان مخالف تین ویڈیوز ٹوئٹر پر شائع کی گئیں تھیں جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹوئیٹ کردیا تھا۔